ابنا: عراق کے نیشنل الائنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ابراہیم جعفری نے تھران میں شام کی حوالے سے قومی گفتگو پر مبنی ایک روزہ اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جاری حالات اور بدامنی کو روکنے کے لئے علاقائی ممالک اپنا کردار ادا کریںجبکہ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ نے شام میں ایران ، ترکی ، مصراور پاکستان پرمبنی امن فوج کی تشکیل کو اس ملک میں امن و استحکام کی برقراری اور جاری جھڑپوں کو رکوانے کے لئے ضروری قرار دیا۔
ادھر شام کی فوج نے اس ملک کے مرکزی صوبے حمص میں بارہ غیر ملکی دھشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ حمص کے علاقے ورشہ میں ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے سعودی عرب ، لیبیا ، تیونس ، چاڈ اور اردن کے بارہ دھشت گرد باشندوں سمیت سو سے زیادہ دھشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
18 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 365910
عراق کے سابق وزير اعظم اور نیشنل الائنس کے سربراہ ڈاکٹر ابراہیم جعفری نے شام میں جاری جھڑپیں اور بدامنی پورے علاقے میں پھیلنے سے روکنے کے لئے علاقائی ملکوں کی کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔